Labels

Thursday, April 28, 2016

اللہ تعالیٰ پر ایمان

"دین اسلام" جیسا کہ پہلے بیان ہو چکا ہے "عقیدے اور شریعت" کا نام ہے اور گزشتہ صفحات میں ہم دین اسلام کے بعض شرائع ،یعنی احکام کی جانب اشارہ اور اس کے ان ارکان کا جو ان شرائع اور احکام کی بنیاد ہیں،تذکرہ کر چکے ہیں۔اب ہم "ایمانیات" کا ذکر کریں گے۔
ایمان یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ،اس کے فرشتوں ،اس کی کتابوں ،اس کے رسولوں،آخرت کے دن اچھی ہو یا بری تقدیر کو برضا و رغبت تسلیم کیا جائے۔قرآن کریم اور رسول اللہ ﷺ کی سنت میں ان بنیادوں پردلائل موجود ہیں۔ارشاد باری تعالیٰ ہے:

فرشتوں پر ایمان

فرشتوں پر ایمان

"ملائکہ" یعنی فرشتے ایک پوشیدہ اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والی مخلوق ہیں،ان میں "ربوبیت" اور "الوہیت" کی کوئی خصوصیت موجود نہیں،اللہ تعالیٰ نے انہیں نور سے پیدا فرمایا ہے اور ان کو اپنے تمام احکام پوری طرھ بجا لانے اور انہیں نافذ کرنے کی قدرت و قوت عطا فرمائی ہے۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
وَلَهُۥ مَن فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَمَنْ عِندَهُۥ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِۦ وَلَا يَسْتَحْسِرُونَ ﴿19﴾يُسَبِّحُونَ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ لَا يَفْتُرُونَ ﴿20﴾
ترجمہ: اور اسی کا ہے جو کوئي آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو اس کے ہاں ہیں اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتےاور نہ تھکتے ہیں رات اور دن تسبیح کرتے ہیں سستی نہیں کرتے (سورۃ الانبیاء،آیت 19-20)
فرشتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ،اللہ تعالیٰ کے سوا ان کی صحیح تعداد کوئی نہیں جانتا۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ کی قصہ معراج والی حدیث میں ہے:

کتابوں پر ایمان

کتابوں پر ایمان

کتب،کتاب کی جمع ہے جس کے معنی مکتوب (نوشتہ) کے ہیں۔یہاں "کتب" سے مراد وہ کتابیں ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے مخلوق کی ہدایت کے لیے رسولوں پر نازل فرمایا تاکہ ان کے ذریعے وہ وہ دنیا و آخرت کی سعادت سے بہرہ وہ ہو سکیں۔
کتابوں پر ایمان چار امور پر مشتمل ہے
· اس بات پر ایمان کہ یہ کتابیں اللہ تعالیٰ کی جانب سے نازل ہوئیں اور برحق ہیں۔