Labels

Thursday, March 3, 2016

مرکبِ اضافی

الفاظ کے مجموعے کو مرکب کہتے ہیں۔ المركب الإضافي ایسا مرکب ہے کہ جس میں ایک لفظ کی نسبت دوسرے لفظ کے ساتھ کی جائے کہ اس سے اضافت ظاہر ہوتی ہو۔

  1. پہلا اسم المضاف ہوتا ہے جبکہ دوسرا اسم المضاف إليه ہوتا ہے۔ مثلاً:

    • كتابُ اللهِ میں كتاب مضاف ہے اور الله مضاف الیہ ہے۔

  1. پہلا اسم (یعنی مضاف) ال کے بغیر ہوتا ہے جبکہ دوسرا اسم (یعنی مضاف الیہ) ال کے ساتھ ہوتا ہے یا اسمِ معرفہ ہوتا ہے۔ مثلاً:

    • ساعةُ الرجلِ – آدمی کی گھڑی۔

    • ساعةُ زيدٍ – زید کی گھڑی۔

  1. مضاف پر کوئی بھی اعراب ہو سکتا ہے مگر مضاف الیہ ہمیشہ مجرور ہو گا یعنی مضاف الیہ کے آخری حرف پر زیر (یا کسرہ یا جر) ہو گی۔ مثلاً:

    • ضَرب الأستاذُ ولدَ الفصلِ۔

  1. مرکبِ اضافی میں ایک سے زیادہ مضاف اور ایک سے زیادہ مضاف الیہ ہو سکتے ہیں۔ مثلاً:

    • بابُ بيتِ الرجلِ۔ اس میں باب مضاف ہونے کی وجہ سے اسمِ نکرہ ہونے کے باوجود ال کے بغیر آیا اور اپنے مضاف الیہ (بیت) کو مجرور کیا۔ لیکن چونکہ بیت (باب کا) مضاف الیہ ہونے کے ساتھ ساتھ (الرجل کا) مضاف بھی ہے، اس لیے وہ بھی ال کے بغیر ہی آیا۔ الرجل مضاف الیہ ہونے کی وجہ سے مجرور ہے اور ال کے ساتھ آیا۔

  1. مرکبِ اضافی میں ضمائرِ متصلہ اپنے اسم کے ساتھ مل کر مضاف الیہ کہلاتے ہیں۔ مثلاً:

    • أخ + ي = أخِيَّ

    • كتابهٗ

مرکبِ اضافی میں ضمائرِ متصلہ کے اعراب تبدیل نہیں ہوتے۔

No comments:

Post a Comment